خان کی گرفتاری کا حکم
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ، 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن کو متعصب کہنے پر بھی عمران خان سے جواب طلب کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ممبرکمیشن ارشاد قیصرکی آمد میں تاخیرکے باعث دیرسے شروع ہوئی، الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے، فیصلے میں عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبرکوپیش کرنے کا حکم کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے کراچی ائیرپورٹ پردیے گئے بیان پربھی عمران خان سے جواب طلب کرلیا، عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پرتعصب کے الزام عائد کیا تھا۔
Array