مذہبی منافرت پر سزا
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا، مذہبی منافرت پر مبنی مواد اور تقاریر کے الزام میں درج مقد مہ کے فیصلے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم غضنفر کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی تین دفعات کے تحت مجموعی طور پر ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی ہے _ مجموعی طور پر 75ہزار روپے جر مانہ اور عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، ضمانت پر رہا ملزم غضنفر کی ضمانت منسوخ کر دی گئی اور فیصلے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا _ فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے سنایا _
Array