پانچ امریکی بازیاب
Reading Time: < 1 minuteپاک فوج نے امریکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا، دہشت گردوں نے دو ہزار بارہ میں چار غیر ملکیوں کو اغواء کیا تھا، پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر چار کی بجائے پانچ غیر ملکی بازیاب کر لیے، سوال یہ پیدا ہوتا کہ پانچواں مغوی کہاں سے آ گیا، تو ہوا یوں کہ دہشت گردوں نے 2012 میں ایک کینڈین شہری کو امریکی اہلیہ اور دو بچوں سمیت افغانستان سے اغواء کیا تھا، یہ غیر ملکی خاندان پانچ سال دہشت گردوں کی تحویل میں رہاجہاں ان کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش ہوئی، یوں چار مغویوں میں پانچواں مہمان پیدائشی مغوی بن گیا، پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے پانچ غیر ملکی یرغمالیوں کو بازیاب کرایا جن میں ایک کینیڈین ،اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچے شامل ہیں، ان افراد کو افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے 2012 میں خاندان کو اغوا کیا تھا ، پاک فوج کو امریکی خفیہ اداروں نے خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی بارہ اکتوبر دو ہزار سترہ کو اطلاع دی کہ دہشت گردوں نے مغوی خاندان کوکرم ایجنسی کے ذریعہ پاکستان منتقل کیا،ترجمان کے مطابق پاکستانی فورسز نے قابل عمل خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکامیاب آپریشن کیا اور
تمام مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے کے بعد واپس اپنے ملک بھجوایا جارہا ہے، ترجمان کا مزید کہنا ہے اس کامیاب آپریشن سے بروقت خفیہ اطلاعات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، پاک فورسز کے اس کامیاب آپریشن سے اس عزم کا اعادہ ہوتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔