پاکستان

ایک اور صحافی قتل

اکتوبر 12, 2017 < 1 min

ایک اور صحافی قتل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں کسی بھی شہری کی زندگی مکمل طور پر محفوظ نہیں مگر صحافیوں کو مختلف اطراف سے معلوم اور نامعلوم دشمنوں کا سامنا ہے،

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوابی میں صحافی ہارون خان کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے، مقتول روزنامہ اخبار خیبر سے منسلک تھے _

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صوابی کے صحافی ہارون خان کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی اور آئی جی پی سے اس واقعے کا نوٹس لیکر ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
پشاور سے جاری کیے جانے والی پریس ریلیز میں خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صوابی کے فعال صحافی ہارون خان کےبہیمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کی حکومت اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ادارےصحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں اور حکومت کی جانب سے امن کی بحالی اور مثالی پولیس کے دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوابی کی پولیس اور انتظامیہ سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی پرفوری طور پر جواب طلبی کی جانی چاہیے یونین نےوزیراعلی پرویز خٹک اور آئی جی پی صلاح الدین محسود سے اس واقعے کا گوری نوٹس لیکر ملزموں کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار کرنے اور کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے خیبر یونین آف جرنلسٹس نے ہارون خان کے قتل کرنے کے واقعے کے خلاف کل بروز جمعہ بارہ بجے پشاور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے