عالمی خبریں

آرمی چیف اور وزیر دفاع کا استعفا

اکتوبر 16, 2017 < 1 min

آرمی چیف اور وزیر دفاع کا استعفا

Reading Time: < 1 minute

وزیر دفاع اور آرمی چیف نے ایک ساتھ استعفی دے دیا مگر کسی ترقی یافتہ ملک میں نہیں _

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں سرکاری ذمہ داریوں میں غفلت یا کسی بڑے انسانی حادثے پر متعلقہ سربراہ کی جانب استعفی دینے کی روایت نہیں،تاہم صومالیہ کے شہر موغا دیشو میں ٹرک بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو پر پہنچنے پر وزیر دفاع اور صومالیہ کے آرمی چیف عہدوں سے مستعفی ہو گئے، صومالیہ کے وزیر اطلاعات عبدالرحمان عثمان نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو موغادیشو کے مصروف علاقے میں ٹرک بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 275 ہوگئی جب کہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں، وزیر اطلاعات نے حملے کو بربریت قرار دیا ہے جبکہ  ترکی، ایتھوپیا اور کینیا سمیت مختلف ممالک کی جانب سے میڈیکل تعاون کی پیشکش کی گئی ہے،ٹرک بم حملے میں زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے شہر کے مختلف اسپتالوں کے بلڈ بینک میں خون کی کمی کا سامنا ہے، میئر موغادیشو نے اسپتال میں خون کا عطیہ کرنے کے بعد عوام سے بھی خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے ،دوسری جانب صدر محمد عبداللہ محمد فارماجو نے واقعہ پر قومی سطح پر تین دن تک یوم سوگ کا اور سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے ،صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جب کہ انہوں نے عوام سے متاثرہ افراد کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے، کسی بھی گروپ کی جانب سے ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، دوسری جانب آرمی چیف اور وزیر دفاع نے کسی بھی وضاحت کے بغیر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے