افغان پولیس پر حملے میں تباہی
Reading Time: < 1 minuteافغانستان میں خودکش حملے میں نیٹو کمانڈر سمیت درجنوں افغان فورسز و پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ عام شہری بھی حملے سے متاثر ہوئے ہیں_ پکتیا صوبے میں دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پولیس ہیڈ کوارٹر میں پریڈ ہو رہی تھی، حکام کے مطابق ازمرو کور2 ڈاکٹرنجیب کے گاوں ملن گردیز پکتیا میں خود کش حملے میں 30 افراد جانبحق جبکہ 200 زخمی ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں افغان انٹیلی جنس کے جنرل عبدالیانی اور تمیم ھمکار افغان انٹلجنس کا کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ نیٹو فورسز کا اہم کمانڈر جو پریڈ کے معانئہ کے لے آیا تھا کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں_ کابل منتقل کیے گئے مرنے اور زخمی ہونے والوں میں افغان پولیس، افغان انٹیلی جنس، فورسز اور نیٹو کے اہلکار بھی شامل ہے، زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے زرالعے ہسپتاالوں کو منتقل کیا گیا، مذید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، افغان اور امریکی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، حملہ پولیس ہیڈکوارٹر میں جاری پریڈ کے دوران کیا گیا ہے جس میں 700سے ذیادہ پولیس اہکار موجود تھے_