پاکستان

نوازشریف کے وارنٹ جاری

اکتوبر 26, 2017 < 1 min

نوازشریف کے وارنٹ جاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنسز کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں اور ان کو تین نومبر کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے _

جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی، نواز شریف کے وکیل نے کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی، اور کہا کہ سات روز تک حاضری سے استثنا دیا جائے، نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست نمائندے کے زریعے داخل کی گئی، یہ غیر قانونی ہے، نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ عدالت نے اس سے قبل بھی 15 دن کا استثنی دیا، 24 اکتوبر کو استثنی کی مدت ختم ہو گئی، عدالت کو بہت ہلکا لیا جا رہا ہے _
نیب پراسیکیوٹر کے ان ریمارکس پر جج محمد بشیر غصے آپ یہ نہ سمجھیں کہ آپ یا ان کے کہنے پر چلوں گا، میں قانون کے مطابق چلوں گا، جج نے کہا کہ صرف قانونی بات کریں، نیب وکیل نے کہا کہ ملزم کو مزید فائدہ نہیں دے سکتے، بار بار درخواست دائر کرتے ہیں، عدم حاضری سے نیب کونقصان ہوگا، جج نے کہا کہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر کے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا گیا، عدالت نے نیب پراسکیوٹر افضال قریشی کو جھاڑ پلا دی_

بعدازاں عدالت نے نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور قرار دیا کہ تین نومبر کو ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں گے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے