پاکستان

این اے چار کا معرکہ

اکتوبر 26, 2017 < 1 min

این اے چار کا معرکہ

Reading Time: < 1 minute

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چار پشاور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے بعد ووٹرز کی رائے معلوم ہوگی_ یہ نشست تحریک انصاف کے منحرف رکن گلزار خان کی رحلت سے خالی ہوئی ہے _

اس حلقے میں تحریک انصاف کے ارباب عامر ایوب، پیپلز پارٹی کے اسد گلزار خان، مسلم لیگ ن کے ناصر موسی زئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے خوشدل خان میں مقابلہ ہے _

اس حلقے میں گزشتہ تین عام انتخابات میں نتائج کچھ یوں تھے کہ دو ہزار دو میں متحدہ مجلس عمل کے صابر اعوان اٹھائیس ہزار سات سو اٹھائیس ووٹ لے کر، دو ہزار آٹھ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب خان اکیاون ہزار پانچ سو اٹھانوے اور دو ہزار تیرہ میں تحریک انصاف کے گلزار خان نے پچپن ہزار ایک سو چونتیس ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے