تحریک انصاف ناقابل تسخیر
پاکستان تحریک انصاف نے این اے چار کے ضمنی الیکشن میں ثابت کر دیا ہے کہ ان کا قلعہ پشاور مظبوط اور ناقابل تسخیر ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے قومی اسمبلی کے حلقے میں ن لیگ، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی سمیت تمام امیدواروں کو دھول چٹا دی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ارباب عامر ایوب کو اپنے مخالف امیدواروں پر واضح برتری حاصل ہوئی، انہوں نے پنتالیس ہزار ووٹ لیے ۔ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار ناصرموسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کامیاب امیدوار کو رنر اپ امیدوار پر پندرہ ہزار ووٹوں کی نا قابل شکست برتری ملی، ضمنی الیکشن میں نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان نے دوسری اور پیپلز پارٹی کے امیدوار نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔