پاکستان

کس کے کتنے ووٹ

اکتوبر 27, 2017 < 1 min

کس کے کتنے ووٹ

Reading Time: < 1 minute

پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے چار کا مکمل نتیجہ آ گیا ہے_ سرکاری اور حتمی نتیجے کے مطابق اصل کامیابی تحریک لیبک، جماعت اسلامی اور ملی مسلم لیگ نے حاصل کی ہے _

این اے چار پشاور کے ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر واضح مارجن سے کامیاب ہوئے، ن لیگ جمعیت علمائے اسلام ف کی حمایت کے باوجود ن لیگ قلعہ تحریک انصاف کو فتح نہ کر سکی، پشاور کے حلقہ میں تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی اپنی جگہ، اہم خبر یہ ہے کہ حلقہ کے امیدواروں میں کس نے کتنے ووٹ حاصل لیے، این اے فور پشاور کے ضمنی الیکشن میں ملی مسلم لیگ اور تحریک لبیک کے امیدواروں نے غیر معمولی ووٹ لیکر حیران کر دیا، تحریک انصاف کے امیدوار نے پنتالیس ہزار سات چونتیس، ن لیگ نے 24790 اے این پی نے 24874 ووٹ حاصل لیے، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے تیرہ ہزار دو سو ووٹ لیے، حیران کن طور پر تحریک لبیک کے امیدوار نے نو ہزار نو سو پنتیس، ملی مسلم لیگ نے تین ہزار سات سو نواسی ووٹ حاصل کیے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کی کارکردگی میں بھی تنزلی دیکھی گئی کیونکہ امیدوار سات ہزار چھ سو اڑسٹھ ووٹ حاصل کر سکے۔

پشاور سے عظمت گل /نمائندہ خصوصی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے