دھماکے میں عوامی رہنما جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دھماکا، اے این پی رہنما بھائی سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں،
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اور ان کا بھائی شہید ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرعبدالسلام اچکزئی کے مطابق بم دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیزمواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سیکرٹری اطلاعات اے این پی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اور ان کا بھائی شہید ہوگئے ہیں۔
Array