دھرنا آپریشن کی تیاریاں مکمل
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج سے مولویوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، دھرنے میں شرکت کیلئے آئے انیس مذہبی رہنماؤں کے نام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہائی کورٹ کا فیصلہ ارسال کیا ہے اور دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے _
وفاقی ترقیاتی ادارے کے ایمرجنسی شعبے کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، فیض آباد آپریشن تیاریاں مکمل کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا، ڈپٹی کمشنر کے خط کے مطابق ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے نافذ ہو گا، فیض آباد آپریشن کےلئے آٹھ ایمبولیسنز ,دو فائر ٹینڈر اور تین پانی کے ٹیندرز بھی موقع پر پہنچانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں _
فیض آباد دھرنا ختم کرنے کےلئے آخری نوٹس بھی دے دیا گیا ہے، نوٹس میں دھرنے کو غیر قانونی قرار دینے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا گیا، دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات کا حوالہ بھی دیا گیا، دھرنے کی شرکاء کا رضاکارانہ طور پر دھرنہ ختم کرنے کا کہا گیا، دھرنا ختم نہ کرنے کی صورت میں تمام آپشن استعمال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، نوٹس کی نقول جڑواں شہروں کے جید علماء اور گدی نشینوں کو بھی بھجوائی گئی ہیں _