بول کو خدا حافظ
پاکستانی ٹی وی چینلز کی اسکرین پر رونق لگانے والے عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف الزامات کی پٹاری کھول دی ہے _
عامر لیاقت نے شعیب شیخ کو لکھا ہے کہ تم نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ جیل یاترا کر کے آ چکے ہو پاکستان کی دفاعی لائن آئی ایس آئی کے نام کا بے دریغ استعمال کیا اور اپنے چینل کو بلیک میلنگ کا اڈا بنایا، عامر لیاقت نے مزید لکھا ہے کہ مجھے سپریم کورٹ طلب کرے تاکہ بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ اور چینل کے بارے میں سچ بتا سکوں، انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے لوگوں سے جھوٹ بولا اور کسی کو جہاز تو کیا لینڈ کروزر بھی نہیں دی _

