یہ رانگ نمبر ہے
Reading Time: < 1 minuteایک وڈیو دیکھی، یہ صاحب عبدالستار ایدھی کو گالیاں بک رہے تھے۔ دوسری نظر سے گزری تو ڈاکٹر ذاکر نائیک کو برا بھلا فرما رہے تھے ۔ اور تو اور انہوں نے مولانا طارق جمیل کو بھی نہ بخشا۔ سوچا نجانے یہ کتنے پہنچے ہوئے بزرگ اور عظیم ہستی ہیں جن کے پاس بیٹھ کر لوگ علم کے سمندر میں سے خزانے تلاش کرنے آتے ہوں گے جس پر یہ اتنا مغرور ہیں۔ نجانے دین کی کتنی خدمت کر رکھی ہے اور ہم اس سے بے خبر ٹھہرے۔ نجانے ان کے حسن سلوک ، اسوہ حسنہ پر چلنے اور نیکی کی تعلیمات دینے کے باعث کتنے کافر دائرہ اسلام میں داخل ہو کر مشرف بہ اسلام ہو چکے ۔۔۔ ابھی سوچ کا دائرہ وسیع ہو رہا تھا کہ پھر ایک وڈیو دیکھی جس میں یہ صاحب ننگی گالیاں دے رہے تھے اور لوگ ماشاء اللہ اور سبحان اللہ کہہ رہے تھے۔ آنکھوں دیکھی بات پر بھی یقین نہیں آ رہا تھا ۔ ان کی باتوں سے غیر مسلموں کا مسلمان ہونا تو درکنار، عام مسلمان کا بھی دین سے دور ہونے کا خطرہ ہے۔ اچانک ٹی وی پر نبی کا فرمان چلا کہ میری امت میں ایک ایسا گروہ بھی آئے گا جو فتنہ پھیلائے گا اس سے بچنا ۔۔ سب سمجھ میں آ گیا کہ یہ رانگ نمبر ہے-