پاکستان

کوئٹہ دھماکے میں چار جاں بحق

نومبر 25, 2017 < 1 min

کوئٹہ دھماکے میں چار جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 4 افراد شہیدجبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق سریاب روڑ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکا بس ٹرمینل کے پاس ہوا، تاہم فوری طور پر اس کی نوعیت کا اندازہ نہ ہوسکا لیکن وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بعدازاں تصدیق کی کہ حملہ کمانڈنٹ ایف سی کی گاڑی پر کیا گیا ہے _

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضا کار بھی اس مقام پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کیا۔

دوسری جانب سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، متاثرہ مقام سے متعدد افراد کو شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے 4 افراد کی موت کی تصدیق کی جبکہ 20 زخمی بھی ہسپتال لائے گئے۔

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں رواں ماہ 15 نومبر کو مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس، ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے ایک ہفتہ قبل (9 نومبر کو) کوئٹہ کے حساس علاقے چمن روڈ پر قاتلانہ حملے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) بلوچستان پولیس حامد شکیل جاں بحق ہوگئے تھے۔

کوئٹہ کے فقیرمحمد روڑ پر گزشتہ ماہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

قبل ازیں رواں سال 30 مئی کو کوئٹہ کے علاقے ہدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عمر الرحمٰن جاں بحق جبکہ ان کے بھتیجے سب انسپکٹر (ایس آئی) بلال شمس زخمی ہوگئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے