فورسز اپنا رویہ ٹھیک کریں،صحافی
Reading Time: < 1 minuteپشاور پریس کلب کے سامنے خیبر نیوز کے نمائندہ خلیل جبران کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں فاٹا اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ صحافیوں نے خلیل جبران کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز خلیل جبران کو فوری رہا کریں، صحافی برادری نے کہا کہ خلیل جبران کی گرفتاری اور تشدد انسانیت سوز واقعہ ہے، کور کمانڈر پشاور اور گورنر پختونخوا خلیل جبران کی گرفتاری کا نوٹس لیں، صحافی برادری نے مطالبہ کیا کہ خلیل جبران پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، صحافیوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد نہیں، فورسز اپنا رویہ ٹھیک کریں، صحافی برادری نے کہا کہ خلیل جبران کی رہائی تک فورسز کی کوریج کا بائیکاٹ رہے گا۔
Array