پاکستان

لعنت پر اکاؤنٹ معطل

نومبر 29, 2017 < 1 min

لعنت پر اکاؤنٹ معطل

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پاکستان کی فوج پر لعنت بھیج رہی ہیں، دوسری جانب ٹوئٹر نے ایمان مزاری کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے جس میں ان کے اکیاسی ہزار فالوورز ہیں _

فوج کی جانب سے مولوی خادم رضوی سے معاہدے میں ثالث بننے کے بعد ایمان مزاری نے ایک ویڈیو پیغام میں اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ‘ہم جیسے لوگوں جو بہتر طریقے سے الفاظ کا چناؤ کر کے تنقید کرتے ہیں فوج ان کی بات نہیں سمجھتی اس لیے ہمیں بھی دہشت گرد خادم رضوی جیسی زبان استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کو سمجھ آ سکے’_

یہ ویڈیو یوٹیوب پر بھی اپلوڈ کی گئی ہے جس میں بار بار فوج پر لعنت بھیجتے ہوئے ماضی کی غلطیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے _ ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی سے محبت کرتی ہیں مگر اس کے خیالات سے متفق نہیں اور استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتی ہیں _ یوٹیوب اور واٹس ایپ پر یہ ویڈیو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں _م

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے