پاکستان

وجہ نوازشریف تھے ۔ نیب

نومبر 29, 2017 < 1 min

وجہ نوازشریف تھے ۔ نیب

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو نے حدیبیہ پیپرز ملز اپیل تین سال کی تاخیر سے دائر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے سپریم کورٹ سے صرف نظر کی درخواست کی ہے۔ تاخیرکا عرصہ ختم کرنے کیلئے دائر درخواست نے نیب نے بتایا ہے کہ نوازشریف بطور وزریراعظم اثرانداز ہوئے اس لیے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف بروقت اپیل نہ کی جاسکی۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کیلئے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل میں درخواست دائر کی گئی،درخواست میں اپیل قانونی معیاد میں دائر نہ کرنے کی قدغن سے صرف نظر کرنے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں حدیبیہ کیس میں اپیل تاخیر سے دائر کرنے کی وجہ نواز شریف کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ بطور چیف ایگزیکٹیو اثر انداز ہوئے۔ نواز شریف نے اپنا اثر ورسوخ فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ درخواست میں حدیبیہ ریفرنس خارج کرنے کی وجہ ججز کا غیر سنجیدہ رویہ قرار دیا گیاہے، درخواست میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ نیب اپیل کا ماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جائزہ لے۔ہائی کورٹ کے ججز کی غیر سنجیدگی سے استغاثہ کا مقدمہ تکنیکی بنیادوں پر متاثر نہیں ہونا چاہیے، دوبارہ تحقیقات سے روکنا دراصل انصاف سے روکنے کے مترادف ہے،شکایت کنندہ کو بھی انصاف سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے