پاکستان

اقلیت اکثریت کو یرغمال بنا لیتی ہے، جسٹس دوست محمد

دسمبر 5, 2017 < 1 min

اقلیت اکثریت کو یرغمال بنا لیتی ہے، جسٹس دوست محمد

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے از خود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیے کہ اب تو ہم اکثریت بھی اقلیت بن گئے ہیں، ایک اقلیت جب چاہے ہمیں یرغمال بنا لیتی ہے، اس لیے اقلیتوں کیلئے لفظ غیر مسلم استعمال ہونا چاہیے جو آئین میں لکھا ہے ۔ عدالت کو چاروں صوبوں کے سرکاری وکیلوں نے بتایا کہ احکامات پر عمل کر لیا گیا ہے،بلوچستان حکومت نے تمام عدالتی حکم پر عملدرآمد کر دیا ہے، سرکاری وکیل وکیل نے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ خیبر پختون خوا میں عدالتی حکم پر عمل ہو گیا ہے، وکیل نے بتایا کہ کرک میں ہندو سمادھی اور مندر کو بحال کر دیا گیا ہے، وکیل نے کہا کہ سندھ میں بھی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہو چکا ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہندو میرج ایکٹ منظور ہو گیا ہے، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ اقلیتوں کا خصوصی بچوں کی طرح خیال رکھا جانا چاہیے، جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو محسوس ہونا چاہیے کہ ان کا دیگر شہریوں سے زیادہ خیال رکھا جا رہا ہے ۔ عدالت نے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا –

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے