کالے کوٹ والے آپے سے باہر
Reading Time: < 1 minuteوکیلوں نے ایک بار پھر آپے سے باہر ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان کے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی ہے ۔ وکیلوں کا سہولیات نہ ملنے کے خلاف احتجاج پر تشدد رہا اور ریکارڈ یافتہ سرغنہ شیر زمان جس کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے سرزنش بھی کی تھی ملتان کے شرپسند وکیلوں کو لیڈ کر رہا تھا ۔ شیر زمان کی وکالت کا لائسنس لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر رکھا ہے ۔
ملتان کے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کو ٹی وی چینلوں نے براہ راست دکھایا ہے ۔ ابھی تک کسی بھی فورم پر اس کا نوٹس نہیں لیا گیا ۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے اور آج کل اپنے مطالبات منوانے کا یہی طریقہ رائج ہے ۔
Array