پاکستان

دو لاکھ ترانوے ہزار مقدمات

دسمبر 19, 2017 < 1 min

دو لاکھ ترانوے ہزار مقدمات

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے بابے رحمت دین کے بارے میں دی گئی مثال اور آج لاہور کے میو ہسپتال کے ان کے دورے نے ملک میں بحث کو جنم دیا ہے ایسے وقت میں معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد اڑتیس ہزار کی حد عبور کر گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات میں ایک سال میں سات ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور یکم دسمبر تک عدالت عظمی میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 38200 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چھ سال کے مقابلے میں سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد دو گنا ہوگئی ہے۔

سنہ دو ہزار گیارہ میں سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 19 تقریبا ہزار تھی ۔ یکم نومبر 2016 کو عدالت عظمی میں زیر التواء مقدمات کی تعداد قریبا 31 ہزار ایک سو تھی ۔ سپریم کورٹ نے نومبر 2016 سے دسمبر 2017 تک پندرہ ہزار چھ سو مقدمات نمٹائے۔ سپریم کورٹ میں رواں سال نئے بائیس ہزار تین سو مقدمات کا اندراج ہوا ۔ تمام ہائی کورٹس میں زیر التواء مقدمات کی تعداد دسمبر 2017 تک دو لاکھ ترانوے ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ماتحت عدلیہ میں یکم دسمبر 2017 تک مقدمات کی تعداد پندرہ لاکھ اکتالیس ہزار سے زیادہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے