پاکستان

سول سوسائٹی مقدمے میں فریق بن گئی

دسمبر 26, 2017 < 1 min

سول سوسائٹی مقدمے میں فریق بن گئی

Reading Time: < 1 minute

کراچی کے شاہ زیب قتل کیس میں مجرموں کے چھوٹ جانے پر سول سوسائٹی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے سول سوسائٹی کی اپیل کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں دائر کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مقتول کے والد نے مجرموں سے صلح کر لی ہے جبکہ حکومت بھی بااثر مجرموں کی طرف دار ی کررہی ہے اس لیے سول سوسائٹی اس مقدمے کو آگے لے کر بڑھنا چاہتی ہے۔ اپیل کے مطابق شاہ زیب کا قتل انفرادی نوعیت کا نہیں اس کے معاشرے پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔ یہ ریاست کے خلاف جرم ہے اس لیے دہشت گردی کی دفعات ختم نہیں کی جاسکتیں، سپریم کورٹ کے کئی فیصلوں میں ایسے قتل کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات برقرار رکھی گئی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے