ایرانی حکومت مظاہرین سے عاجز
Reading Time: < 1 minuteایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے، دو افراد کے مارے جانے کے بعد حکومت نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ املاک کو نقصان پہنچانے سے باز رہیں _
حکام نے کہا ہے کہ عوام اگر قیمتیں بڑھنے کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں تو انھیں پھر اس طرح کے نعرے نہیں لگانے چاہیے اور نہ ہی سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنا چاہیے۔
حکومت کی اعلی ترین شخصیت نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام جاری رہنے پر مظاہرین کے خلاف کریک ڈؤان کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان مظاہروں میں اب تک دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو مظاہرین کو پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق سرکاری عمارتوں پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود افراد نے تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہروں میں مشترکہ بات مولویوں کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
مظاہرین ایران کی دوسرے ممالک میں مداخلت پر بھی ناراض ہیں اور اس دوران مشہد میں ’نہ لبنان، نہ غزہ، میری زندگی ایران کے لیے‘ جیسے نعرے بھی لگائے گئے۔
اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی توجہ ملکی مسائل کی بجائے خارجہ پالیسی پر مرکوز ہے۔