پاکستان

فیض آباد دھرنا قومی خزانے کو کتنے میں پڑا

جنوری 2, 2018 < 1 min

فیض آباد دھرنا قومی خزانے کو کتنے میں پڑا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں حکومت نے فیض آباد دھرنے پر اٹھنے والے سرکاری اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں _

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے مطابق قومی خزانے کو دھرنا مجموعی طور پر 14 کروڑ میں پڑا_

عدالت عظمی کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے 11 کروڑ 88 لاکھ کے نقصان و اخراجات ہوئے۔ دھرنے سے وفاقی اداروں کو 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ پنجاب پولیس کے دھرنے پر اخراجات 7 کروڑ 13 لاکھ سے متجاوز ہوئے_ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا 2 کروڑ اور میٹرو بس اتھارٹی کا 2 کروڑ 13 لاکھ کا نقصان ہوا، رپورٹ کے مطابق نادرا کو دھرنے سے 55 لاکھ 34 ہزار کا نقصان برداشت کرنا پڑا _

اسلام آباد انتظامیہ کو دھرنے کی وجہ سے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ برداشت کرنا پڑا جبکہ وفاقی ترقیاتی ادارے  سی ڈی اے کی پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 6 لاکھ 98 ہزار روپے ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے