عالمی خبریں

پاکستان کی امداد روک دی گئی

جنوری 5, 2018 < 1 min

پاکستان کی امداد روک دی گئی

Reading Time: < 1 minute

امریکا نے پاکستان کی عسکری امداد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے _ محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے پر اس کی تقریباً تمام سکیورٹی امداد روک رہی ہے تاکہ پاکستانی حکومت کو یہ بتایا جا سکے کہ اگر وہ امریکہ کے اتحادی نہیں بنتے تو معاملات پہلے کی طرح نہیں رہیں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کی حکومت حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نیورٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ‘آج ہم اس وقت یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ جب تک پاکستانی حکومت افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کرتی ہم پاکستان کی سکیورٹی امداد معطل کر رہے ہیں۔ ہم ان گروہوں کو خطے میں عدم استحکام اور امریکی افواج کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے