عالمی خبریں

دھماکے میں چار اہلکار ہلاک

جنوری 6, 2018 < 1 min

دھماکے میں چار اہلکار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

مقبوضہ کشمیر میں بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکا سوپور کے علاقے میں ہوا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سری نگر پولیس حکام کے حوالے سے  کہا ہے کہ سوپور میں گشت کے دوران چار پولیس اہلکار دھماکے میں مارے گئے ہیں ۔

انڈیا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شدت پسندوں نے ہڑتال کے دوران ایک دکان کے قریب بم نصب کیا ہوا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے انڈین فوج کے چار اہلکار سری نگر کے قریب ایک فوجی اڈے پر شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ سال 206 مشتبہ شدت پسند، 57 عام شہری اور 78 انڈین سکیورٹی فورسز کے اہلکار مارے گئے تھے ۔

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے