راؤ انوار کی تلاش
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ سے ہدایات ملنے کے بعد کراچی کے بھگوڑے پولیس افسر راؤ انوار کو ڈھونڈنے کیلئے سندھ پولیس کے سربراہ نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی پولیس سمیت سیکورٹی اداروں سے مدد طلب کی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دبئی بھاگنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسلام آباد ائرپورٹ پر حکام نے راؤ انوار کو جہاز سے اتار دیا تھا لیکن اس کے بعد سے ان کا پتہ نہیں چل رہا ۔ اسلام آباد کے صحافتی حلقوں میں یہ خبر گرم ہے کہ راؤ انوار کو کسی سیف ہاؤس میں رکھا جا رہا ہے ۔
Array