سپریم کورٹ کا نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نوٹس
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیئے، مقدمے کی سماعت تیس جنوری کو چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا،
چودہ سابق اراکین اسمبلی نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل کیے جانے پر درخواستیں دائر کی ہیں _ عدالت تعین کرے گی کہ کیا آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت غلط بیانی پر نااہل کیے گئے عوامی نمائندے تاحیات الیکشن نہیں لڑ سکتے یا کہ کسی مخصوص مدت تک پابندی ہے ۔