پاکستان

سینیٹ کا انتخابی دنگل

جنوری 29, 2018 < 1 min

سینیٹ کا انتخابی دنگل

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے سينيٹ  کے الیکشن کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق نئے ارکان کا انتخاب 3 مارچ 2018 کو ہوگا۔

شيڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل ہوگي جس کے بعد 3 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس الیکشن میں سندھ اور پنجاب سے 12،12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جبکہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔فاٹا سے 4 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا

ایوان بالا کے کل ممبران کی تعداد 104 ہے جن میں سے 11 مارچ کو 52 ممبر ریٹائر ہوجائیں گے۔ ریٹائر ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے 18 ، مسلم لیگ (ن) کے 9 ، اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے