پاکستان

پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق

فروری 5, 2018 < 1 min

پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

پنجاب میں پولیس مقابلوں کے علاوہ تھانوں میں زیرِ حراست ملزمان کو تشدد کر کے قتل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے _ ملک کی سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے بدنام پولیس کے اہلکاروں نے راولپنڈی میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی _
راولپنڈی تھانہ گنجمنڈی میں حراست کے دروان 23 سالہ نوجوان ریحان عرف سونو کو گزشتہ رات ورکشاپ محلہ میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، اہل علاقہ نے تھانہ کا گھیراو کرکے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا، لواحقین کے مطابق ریحان کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا ، اہل علاقہ نے تھانہ گنجمنڈی روڑ بلاک کرکے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، پولیس نے احتجاج کے خوف سے تھانہ کے دروازے بند کردیئے،
پولیس نے نوجوان کی لاش تھانہ کے اندر رکھی ہوئی تھی، ڈی ایس پی نے ہسپتال منتقل کر دی جس کے بعد اہل علاقہ نے ہسپتال پہنچ کر پولیس کے خلاف نعرے لگائے _

گنجمنڈی تھانے کے ایس ایچ او راجہ طاہر نے بتایا کہ ریحان کو اے ایس آئی عتیق نے شراب کی بوتل کے الزام میں حراست میں لیا تھا، ریحان کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جس ہپستال لے جایا گیا ،

پولیس تشدد سے مارے جانے والے نواجوان کے لواحقین کی ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال مارچری کے باہر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، ڈی ایس پی نے موقع پر پہنچ کر انکوائری کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے