وکیلوں کے قبضے پر ازخود نوٹس
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں وکیلوں کی جانب سے فٹبال کے میدان پر قبضے کر کے چیمبر تعمیر کرنے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے اور وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے چیئرمین سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے _
واضح رہے کہ ایف ایٹ کچہری میں وکیلوں نے گزشتہ دو سال کے دوران کئی ہزار میٹر سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور اس میں ایک فٹبال گراؤنڈ بھی شامل ہے، اس کے خلاف مقامی تاجروں اور عام لوگوں نے احتجاج کیا مگر برسوں تک شنوائی نہ ہو سکی _