پاکستان

طلال چودھری اور جج میں مکالمہ

فروری 6, 2018 < 1 min

طلال چودھری اور جج میں مکالمہ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی _ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری عدالت کے روسٹرم پر اکیلے کھڑے ہوئے_ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ جی بتائیں، طلال چودھری نے کہا کہ درخواست ہے کہ مجھے وکیل کرنے کی مہلت دی جائے، اس کے لیے تین ہفتے کا وقت دیا جائے _ جسٹس اعجاز افضل نے طنز کیا کہ کیوں نہ آپ کو تین سال دیے جائیں یا پھر تین ماہ دے دیے جائیں _ طلال چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکیل بہت مصروف ہوتے ہیں اس لیے وقت دیا جائے کہ وکیل کر سکوں _ اس کے بعد عدالت نے حکم نامہ لکھوایا اور سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی گئی _
عدالت میں طلال چودھری کے ساتھ پرویز رشید، طارق فضل چودھری اور محسن رانجھا موجود تھے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے