پاکستان پاکستان24

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

فروری 8, 2018 < 1 min

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

Reading Time: < 1 minute

انسداد دہشت گردي عدالت نے پي ٹي وي حملہ سميت چار مقدمات ميں تحريک انصاف کے رہنماؤں کي ضمانت کي توثيق کردي،،عدالت نے شیریں مزاری کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کيس سے بری کردیا،،اسلام آباد کي انسداد دہشت گردي عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پي ٹي وي،پارليمنٹ حملہ، ايس ايس پي عصمت اللہ جونيجو پر تشدد سميت چار مقدمات کي سماعت کي،عدالت کو بتايا گيا کہ شيريں مزاري بھي سرکاري عمارتوں پر حملے ميں ملوث تھي انہيں بھي گرفتار کرنا ہے، پي ٹي آئي وکيل نے کہا پرامن احتجاجي مظاہرين کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، ملزمان رکن قومي اسمبلي ہيں، پراسيکيوٹر نے بتايا کہ پي ٹي آئي رہنما اپنے ساتھ مسلح لوگوں کو لائے تھے، دھرنے ميں تين افراد جاں بحق اور چھبيس زخمي ہوئے، ہلاکتوں کي ذمہ داري پي ٹي آئي قيادت پر آتي ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتيش کرني ہے عدالت عبوري ضمانت منسوخ کرکے گرفتاري کا حکم دے، عدالت نے پہلےفيصلہ محفوظ کيا پھر فيصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسد عمر اور عارف علوی کی ضمانت کی توثیق کردی۔ عدالت نے شيريں مزاري کو بے گناہ قرار ديتے ہوئے کہا انہيں مقدمے ميں ضمانت کرانے کي ضرورت نہيں، عدالت نے زر ضمانت کے ليے جمع کرائے جانے والے ايک لاکھ روپے کے مچلکے بھي واپس کرنے کي ہدايت کردي۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے