گلالئی کا عمران کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان
رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر میں جہاں جہاں بھی تحریک انصاف کے رہنما الیکشن میں کھڑے ہوں گے وہ ان کا مقابلہ کریں گی