پاکستان پاکستان24

عمران فاروق کیس:بانی متحدہ عدالت طلب

فروری 9, 2018 2 min

عمران فاروق کیس:بانی متحدہ عدالت طلب

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ کو طلب کرلیا۔ برطانوی اخبار میں شائع نوٹس کے مطابق بانی متحدہ کو 30 روز میں عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔برطانوی اخبار میں یہ اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی طرف سے شائع کرایا گیا ہے۔ اشتہار میں بانی متحدہ کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ وہ اشتہار کی اشاعت کے بعد 30 یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہوں۔برطانوی اخبارمیں شائع ہونے والے اس اشتہارمیں بانی ایم کیوایم کے لندن اور کراچی کے پتے درج ہیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی نمبر 1) کی جانب سے یہ اشتہار برطانوی اخبار ”دی گارجیئن” میں شائع کرایا گیا ہے۔برطانوی اخبار میں یہ قانونی نوٹس ایف آئی اے کے توسط سے شائع کیا گیا ہے جس میں بانی متحدہ کو 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بانی متحدہ کو پاکستان میں سیکڑوں مقدمات کا سامنا ہے تاہم تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی حکام نے ان کی پیشی کو ممکن بنانے کے لیے اس طرح کا کوئی اقدام اٹھایا ہے۔نوٹس میں بانی متحدہ کو مجموعہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 87 کے تحت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ امکان بھی ہے کہ مذکورہ نوٹس بانی متحدہ کی رہائش گاہ پر بھی بھیجے جائیں اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسی عدالت نے اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔ مقدمے کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کو احکامات جاری کیے تھے کہ بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے جس کی وجہ سے اس کیس میں گرفتار ملزمان سید محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کو سزا سنائے جانے میں تاخیر کا سامنا ہے جنہیں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل اور منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید رکھا گیا ہے۔اب برطانوی اخبار میں جو نوٹس شائع کیا گیا ہے اس میں بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج شاہ رخ ارجمند کا ہی نام درج ہے۔ یاد رہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر چاقو اور اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کی موت چاقو حملے کے نتیجے میں آنے والے زخموں کی وجہ سے ہوئی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے