کوئٹہ میں دہشت گردی
Reading Time: < 1 minuteکوئٹہ میں ايک بار پھر دہشت گردوں نے ملک کے محافظوں کو نشانہ بنایا ہے _ سيکورٹي فورسز کي گاڑي پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں _
پولیس کے مطابق کوئٹہ ميں لانگو آباد کے علاقے ميں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں فوري طور پر موقع پر پہنچ گئیں، لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی جس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی،ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Array