ترین کی ملز گنا خریدنے میں ناکام
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے گنے کی خریداری کے مقدمے میں کسان اتحاد کی درخواست پر جہانگیر ترین کے وکیل کو نوٹس جاری کیاہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی تو کسان اتحاد کے وکیل نے کہاکہ کسانوں سے گنے کی خریداری نہیں کی جا رہی، عدالت میں کرائی گئی یقین دہانی پر عمل نہی ہو رہا۔
عدالت نے جہانگیر ترین کے وکیل کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ گنا خریداری کی یقین دہانی کرانے والی شوگر ملز کو بھی نوٹس جار کر دیا جن میں پانچ ملیں شامل ہیں۔ عدالت میں سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ اشرف شوگر مل۔حمزہ شوگر مل۔رحیم یار خان شوگر مل۔انڈس شوگر مل۔جہانگیر ترین شوگر ملزنے جنوبی پنجاب میں کسانوں سے گنا خریدنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی خلاف قانون لگائی گئی ملز کو عبوری ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔