پاکستان24 متفرق خبریں

نواز نے جی ٹی روڈ ریلی کیوں نکالی

فروری 14, 2018 < 1 min

نواز نے جی ٹی روڈ ریلی کیوں نکالی

Reading Time: < 1 minute

نواز شریف نے نااہلی کے بعد بزریعہ موٹروے لاہور جانے کا فیصلہ کس کے کہنے پر تبدیل کیا ۔ چوہدری نثار کا وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے ۔
چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینیر قیادت کی مینٹنگ میں طے ہوا۔ ترجمان کے بیان کے مطابق ’اجلاس میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے 10،11 سینیر ترین ارکان موجود تھے۔ یہ میٹنگ مری میں ہوئی تھی ۔ ایک دو ارکان کو چھوڑ کر سب کا فیصلہ تھا کہ میاں نواز شریف موٹروے کے زریعے لاہور جائیں ۔ موٹروے سے جانے کا فیصلہ سیکورٹی وجوہات کو سامنے رکھ کر کیا گیا ۔ یہ فیصلہ ریکارڈ پر ہے اور مری کی میٹنگ کے بعد اخبارات میں بھی شائع ہوچکا ہے۔ اس فیصلے میں تبدیلی کسی سیاستدان کے مشورے سے نہیں ہوئی۔ میڈیا کے وفد نے پنجاب ہاوس میں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جی ٹی روڈ سے جانے کا مشورہ دیا۔ جس پر نواز شریف نے چوہدری نثار کو شہبازشریف کو فون کرنے اور سیکورٹی وجوہات کے باوجود انہیں قائل کرنے کا کہا۔ بھری محفل میں چوہدری نثار اٹھ کر گئے اور شہباز شریف کو اس بات سے آگاہ کیا۔ واپس آ کر چوہدری نثار نے میاں صاحب کو بتایا کہ شہباز شریف اس فیصلے سے متفق ہیں۔ اس سیدھے سادے عمل کو میڈیا کلپ کے ذریعے غلط رنگ دینا بدقسمتی ہے۔ جہاں تک نواز شریف کو جہاز پر جانے کا مشورہ دینے والے کا تعلق ہے، اس بارے میں نواز شریف ہی بہتر بتا سکتے ہی٘ں۔ میٹنگ کے دوران کسی نے نواز شریف کو جہاز سے جانے کا مشورہ نہیں دیا۔ بہتر ہے کہ اس شخص کی نشاندہی بھی کر دی جائے تاکہ اس سارے واقعے میں شامل ڈرامائی عنصر زائل ہو جائے‘۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے