ڈار کی درخواست مسترد
Reading Time: < 1 minuteاحتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کیخلاف اسحاق ڈار کی درخواست مسترد کردی اور چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کردی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جائیداد ضبطگی کیخلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کی درخواست مستردکردی اور جائیداد ضبطگی سے متعلق چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کردی۔عدالت نے اسحاق ڈار کو جائیداد فروخت کرنے سے روک دیا،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا اثانے منجمد ہی رہیں گے۔
Array