الیکشن کمیشن اور نادرا میں معاہدے پر دستخط
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن اور نادرا نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نتائج کی فراہمی نظام تیارکرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد اور چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔ نئے نظام سے پریزائڈنگ افسر بیک وقت نتائج ریٹرننگ افسروں اور الیکشن کمیشن کو بھیج سکیں گے۔معاہدے کے تحت نادارا پریزائڈنگ افسروں کیلئے موبائل پر نتائج کی فراہمی کا نظام تیار کرنے کی غرض سے الیکشن کمیشن کو تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ اس سے پریذائڈنگ افسر نتائج پولنگ اسٹیشنوں سے اپنے موبائل فون کے ذریعے براہ راست بھیج سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے گذشتہ چار ضمنی انتخابات میں موبائل ایپ کے ذریعے نتائج کی فراہمی کا نظام کامیابی سے استعمال کیا۔
Array