پاکستان24

لودھراں ہار کی انوکھی منطق

فروری 15, 2018 < 1 min

لودھراں ہار کی انوکھی منطق

Reading Time: < 1 minute

انسداد دہشت گردي عدالت ميں پيشي بھگتنے کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے ضمني انتخاب ميں پيسے خرچ کئے گئے اور ن ليگ لوگوں کو قيمے والے نان کھلا کر جلسے کررہي ہے،عمران خان نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے۔عمران خان نے کہا ن ليگ کي جانب سے اين آر او کے ليے عدليہ پر دباؤ ڈالا جارہاہے،کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہیں سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں۔سربراہ تحريک انصاف نے کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کپتان بولے کہ عوام کا کام  ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے جب کہ (ن) لیگ کی جانب سے این آراو کے لیے عدلیہ پرمسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے