حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے سابق سفیر حسین حقانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت کی ہے ۔
عدالت میں سرکاری وکیل رانا وقار اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن پیش ہوئے ہیں جنہوں نے بتایا کہ انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے اور حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے کوشش جاری ہے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں انڈر ٹیکنگ دے کر گئے تھے اس کی خلاف ورزی پر ہم وارنٹ آف اریسٹ جاری کر دیتے ہیں ۔
پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق عدالت نے مختصر حکم جاری کرتے ہوئے حسین حقانی کی سپریم کورٹ میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ۔
Array