زینب کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
Reading Time: < 1 minuteقصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی زینب کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکیلوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے مسلسل چار روز تک زینب قتل کیس کی سماعت کی، اس دوران چھپن گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے جن میں زینب کے چچا اور اور معصوم کا پانچ سالہ بھائی بھی شامل ہیں۔
Array