مصری فٹبالر گوروں کے دلوں میں
مصر کی قومی ٹیم اور برطانوی فٹبال کلب لور پول کے کھلاڑی محمد صالح رواں سیزن میں 30 گول کرکے مداحوں کے دلوں پر چھا گئے ہیں ۔
لیور پول اور پورٹو کلب کے درمیان میچ میں لیور پول نے 5-0 سے کامیابی حاصل کی مگر سب سے نمایاں 25 سالہ محمد صالح رہے۔اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بنا گئے اور ان کے عمدہ کھیل سے متاثر ہو کر مداح مسلمان ہونے کو تیار ہوگئے۔مصری فٹبالر کے مداحوں نے ان کے لیے ایک نظم تیار کی ہے جس میں ان کے کھیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا پیغام بھی موجود ہے ۔