پاکستان پاکستان24

سینٹ الیکشن کے حتمی امیدوار

فروری 20, 2018 2 min

سینٹ الیکشن کے حتمی امیدوار

Reading Time: 2 minutes

سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں ۔۔

پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔ جنرل نشست پر مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر آصف کرمانی، رانا مقبول، رانا محمود الحسن، شاہین خالد بٹ ،زبیر گل ، ہارون اختر خان، اور مصدق ملک،  پیپلز پارٹی کے شہزاد علی خان، پی ٹی آئی کے چوہدری سرور، مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ٹیکنو کریٹ نشستوں پر مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار، حافظ عبدالکریم، نصیر احمد بھٹہ، پی ٹی آئی کے ملک آصف جاوید، پیپلز پارٹی کے محمد نوازش علی خان مد مقابل ہوں گے ۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی عندلیب عباس، مسلم لیگ ن کی نزہت صادق اور سعدیہ عباسی امیدوار ہیں ۔ اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے کامران مائیکل اور پی ٹی آئی کے وکٹر عذرایا میں مقابلہ ہوگا _

سندھ میں دس امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ۔ ایم کیو ایم کے فروغ نسیم نے ٹیکنو کریٹس کی نشست سے کاغذات واپس لیے جبکہ نو آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ۔ خیبر پختونخوا میں جنرل نشست کے لیے جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق اور عبدالواسع نے کاغذات واپس لیے، صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق مولانا سمیع الحق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر الیکشن لڑیں گے، جنرل نشست سے حاجی دلدار خان ، محمد قاسم شاہ اور ٹیکنوکریٹس کی نشست سے عبداللطیف یوسفزئی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق بلوچستان سے پچیس امیدوار سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ٹیکنوکریٹس کی نشست سے نیشنل پارٹی کے ناظم دین دستبردار ہوئے ہیں۔اسلام آباد اور فاٹا کےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی حتمی فہرست آج جاری کی جاۓگی۔ ملک بھر میں سینیٹ کی باون نشستوں پر پولنگ تین مارچ کو ہوگی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے