اسلام آباد ميں پاورشو کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteچيئرمين تحريک انصاف عمران خان نے کہا سپریم کورٹ کو پاناما کیس میں نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر سیدھا جیل میں ڈالنا چاہیے تھا لیکن اقامہ پر نااہل کرکے سابق وزیراعظم کو سڑکوں پر نکلنے کا موقع دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ ہم نے عدالت میں جو ثبوت پیش کیے اور جے آئی ٹی میں جو شواہد سامنے آئے ان کی بنیاد پر نواز شریف کو سیدھا جیل ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کسی دباؤ کے بغیر اور عوامی مفاد میں تاریخی فیصلے کر رہی ہے جس پر ملک کے ہر شہری نے سکھ کا سانس لیا ہے، آرمی چیف بھی جمہوریت کو رواں دواں رکھنے کے کی اپنی خواہش کا زکر باربار کرتے رہے ہیں لیکن نواز شریف اداروں کا احترام کرنے کے بجائے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کا جواب میں اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں دوں گا۔
Array