کھیل

پی ایس ایل کا شاندار آغاز

فروری 22, 2018 < 1 min

پی ایس ایل کا شاندار آغاز

Reading Time: < 1 minute

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب  دبئی کے اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں گلوکار شہزاد رائے، عابدہ پروین اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اس مرتبہ خوشخبری یہ ہے کہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میدان سے باہر 10 ہزار تماشائی داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، تمام ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں اور جب میچ شروع ہوگا تو اسٹیڈیم مکمل طور پر بھرا ہوا نظر آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ 6 ٹیمیں کھیل رہی ہیں جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم کا اضافہ ہوا ہے جسے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل تمام پاکستانیوں کا ہے، یہ قوم کا اثاثہ ہے اسے محفوظ رکھنا ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل تھری کے دو میچز لاہور میں بھی کھیلے جائیں گے

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے