پاکستان پاکستان24

آفتاب محسود کے قاتل نامعلوم

فروری 25, 2018 < 1 min

آفتاب محسود کے قاتل نامعلوم

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں معلوم پولیس افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والے نقیب محسود کیلئے انصاف مانگنے والے آفتاب محسود کو ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ آفتاب محسود نے اسلام آباد میں نقیب محسود کے قاتل کی گرفتاری کیلئے لگائے گئے کیمپ میں سرگرم کردار ادا کیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر آفتاب محسود کے قتل پر اس طرح کی سرگرمی نظر نہیں آ رہی جس طرح نقیب کے قتل پر لوگ بولے تھے تاہم کئی لکھاریوں نے اس پر آواز بلند کی ہے ۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر بہت سے صارفین نے لکھا ہے کہ جہاں معلوم ملزمان گرفتار نہ ہوتے ہوں مگر نامعلوم قاتلوں کو بھی ہر ایک جانتا ہے اس لیے کچھ نہیں ہوگا ۔

آفتاب محسود کے قتل پر پختون آئی ڈیز سے سرگرم افراد نے ریاست کے رویے کی جہاں ایک طرف سخت مذمت کی ہے دوسری طرف لوگ مایوسی کا بھی اظہار بھی کر رہے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے