پاکستان24 متفرق خبریں

حسن نثار اور امتیاز عالم روزانہ ویلنٹائن منائیں

فروری 28, 2018 < 1 min

حسن نثار اور امتیاز عالم روزانہ ویلنٹائن منائیں

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیو ٹیلی ویژن کے خلاف ویلنٹائن ڈے توہین عدالت کیس میں پروگرام رپورٹ کارڈ کے پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھ مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ہم نے ویلنٹائن ڈے پر پابندی نہیں لگائی، صرف سرکاری سطح پر تقریبات سے روکا گیا تھا ۔

عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے روبرو جیو ٹی وی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بنچ میں عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے ۔ جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ جیو ٹی وی کے پروگرام میں عدالتی حکم کی تضحیک کی گئی ۔ امتیاز عالم اپنا نام ویلنٹائن عالم رکھ لیں ۔ ہم نے حسن نثار اور امتیاز عالم کو ویلنٹائن ڈے منانے سے منع نہیں کیا ۔ اپنے گھر میں روز ویلنٹائی ڈے منائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ویلنٹائن ڈے پر پابندی نہیں لگائی، صرف سرکاری سطح پر تقریبات سے روکا گیا ۔

جسٹس صدیقی نے کہا کہ جیو کے پروگرام میں عدالتی حکم کو بیمار ذہنیت کہا گیا ۔ ان لوگوں کی عمر اب صرف گوبھی کا پھول دینے کی ہے ۔ کل کہا جائے گا ویلنٹائن ڈے کے بعد وائن ڈے منانے دیں! پتا نہیں یہ لوگ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں؟ ویلنٹائین ڈے کو اپنے معاشرے پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ جس کے بعد سماعت آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی گئی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے