پاکستان پاکستان24

یہ بابا رحمتے کون ہے بھائی؟ نہال ہاشمی

فروری 28, 2018 2 min

یہ بابا رحمتے کون ہے بھائی؟ نہال ہاشمی

Reading Time: 2 minutes

توہین عدالت میں ایک ماہ کی سزا بھگتنے کے بعد سابق لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گزر گیا ان کے کیس کی سماعت نہیں ہوئی یہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے _

نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد سینٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عظمت دینے والے نواز شریف کی عظمت کو سلام ہے، اللہ ہی عزت اور ذلت دیتا ہے، آمر کسی بھی لبادے میں ہو اس کے لئے اللہ نے ذلت لکھ دی ہے، سزا مجھے نہیں، نواز شریف اور 22 کروڑ لوگوں، سی پیک منصوبے اور سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو دی گئی _

نہال ہاشمی نے کہا کہ آئین کے کس آرٹیکل میں لکھا ہے کہ مجھے پانچ سال کے لئےنااہل کیا گیا، نواز شریف کو بھی نااہل کرنے کی دھمکی دی گئی، کل پھر جیل بھیح دینا مگر کسی کے سامنےسر نہیں جھکائیں گے، اس وقت تک جدوجہدکریں گے جب تک قائداعظم کا پاکستان نہ بن جائے بابے رحمتے کا نہیں _

نہال ہاشمی نے کہا کہ یہ بابا رحمتے کون ہے بھائی، مت ڈاکہ ڈالنا قائداعظم کے پاکستان پر، قائداعظم نے ہمارے لئے پاکستان بنایا تھا اس کو بچانا جانتے ہیں، مجھے جیل بجھوا دو گے، گولی مار دو گے، مجھے مار دو میں ڈرنا والا نہیں _

نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرا حق ہے کہ میری اپیل سنی جائے، سب سے بڑے چور ڈاکو دوسروں کو کیا پکڑیں گے، نیب کے افسران کے گھروں پر جائیں آدھا پیسہ ملک کا مل جائے گا، میرا رب جانتا ہے میں نے عدلیہ اور ججوں کےبارے میں نہیں کہا تھا، سامراج سی پیک روکنا چاہتا ہے،جس کے لئےسازشیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے، آپ نواز شرہف کو نہیں جانتے وہ نہ ڈرے گا نہ جھکے گا _

نہال ہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کے لئےبچوں سمیت جیل گیا،


تاکہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا، مولوی تمیزالدین بھی شرمندہ ہو گا، ملک کو ہر قسم کی امریت نے تباہی کے دھانے پر پہنچایا، خدارا ہمارے بچوں کی آزادی کو غلامی میں تبدیل مت کر دیں _

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یکم فروری کو نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ کی قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے